رحیم یارخان میں انسانی سمگلر سمیت 7 ملزمان گرفتار

رحیم یارخان : تھانہ صدر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن انسانی سمگلر سمیت 7 ملزمان گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان شکیل انجم راؤ کے مطابق ان کی پولیس ٹیم ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی صدر سرکل غلام دستگیر لنگاہ کی زیر نگرانی علاقہ تھانہ کو جرائم پیشہ عناصر کے پاک کر کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل کو برؤے کار لا رہی ہے

جس میں ہمہ قسم کے جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھکنے کے لیے بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہین۔ تازہ ترین کارروائیوں میں سب انسپکٹر محمد اسلم نے بابا غیریب شاہ کے قریب سے زین اکمل دشتی نامی انسانی سمگلر کو رنگے ہاتھوں عورتوں کو دھوکہ دہی سے لاکر  دھندہ کروانے کے جرام میں گرفتار کیا

جس میں موقع سے ملزمان زین اکمل دشتی، حامد رند، وقاص مغل، مسماۃ (ث) اور (ع) کو حراست میں لے کر انسانی سمگلنگ کی دفعہ (3) ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے تاکہ معاشرہ اس ناسور سے بچ سکے،

اسی طرح اے ایس آئی حافظ مدثر احمد نے ریلوے انڈر پاس کے قریب منشیات فروشی کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کورائی کو 1 کلو 300 گرام چرس اور خریداری کی رقم 2700 روپے برآمد ہونے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے،

ایک اور کارروائی کے دوران اے ایس آئی محمد آصف نے مقدمہ نمبر 228/22 میں زیر حراست ملزم سے بہترین تفتیش کے دوران پستول بارہ بور اور 3 کارتوس برآمد کر کے اس کے خلاف ایک مزید مقدمہ پنجاب اسلحہ آرڈیننس کے تحت درج کرتے ہوئے کارروائی کی ہے،

انہوں نے کہا کہ وہ جرم اور برائی کی ہر شاخ بند کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button