جرائم وحادثاتخبریںرحیم یارخان

شوہرنے بیوی کوتشددکانشانہ بناکرموت کے گھاٹ اتاردیا

شوہرنے بیوی کوتشددکانشانہ بناکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ پولیس تھانہ صدرصادق آباد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری‘ مقتولہ کے والدکااعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔
حبیب کالونی صادق آباد کے رہائشی محمدایوب نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ اس نے اپنی بیٹی بعمری18سالہ شمائلہ کوثرکی شادی ڈیڑھ سال قبل چک 184پی کے رہائشی افضال ولدسرداراحمدکے ساتھ کی جوخوش وخرم سسرال میں آباداورحاملہ تھی اس دوران افضال نے اس کی بیٹی کوبہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال نہ لے کرگیااورانہیں ملنے بھی نہیں دیتاتھاجبکہ تشددسے مضروب شمائلہ ایڑیاں رگڑرگڑ موت کی نیندسوگئی اطلاع ملنے پروہ بیٹی کے گھرپہنچاتوشوہراورسسرالیوں نے لاش حوالے کرنے سے انکار کردیااورزبردستی دفنانے لگے لیکن اہل علاقہ کی مداخلت پرمیت اپنے گھرلے گئے اورتدفین کی اس دوران مقتولہ کے جسم پرزخموں کی واضح نشانات تھے جس پرانہوں نے پولیس تھانہ صدرصادق آباد کوکارروائی کے لیے درخواست دی لیکن پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے متاثرہ محمدایوب نے آرپی اوبہاولپوراورڈی پی اورحیم یارخان سے نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button