bahawalpurSouth Punjab

کیمپ آفس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب کی بہاول پور آمد کے موقع پر کیا جائے گا,انعام غنی

رحیم یارخان (ڈیسک) بہاولپور:ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی کی کیمپ آفس بہاولپور آمد کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمدزبیر دریشک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے استقبال کیا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آفس کے سبزہ زار میں ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پرمیڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ ان کا آفس پولیسنگ اورپالیسی میکنگ کے حوالے سے مکمل طورپر خود مختار ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی

اس ضمن میں آئی جی پنجاب نے عوام کی خدمت کا بھرپور مینڈیٹ دیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے آفس میں پولیس افسران کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا ء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ انکا دفتر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔

انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی پولیس کو خیبر پختونخواہ پولیس کے بعد ملک کی دوسری بہترین پولیس بنائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ وہ ہفتہ میں 2 یوم بروز جمعہ اور ہفتہ بہاول پور میں اپنے کیمپ آفس میں موجود رہیں گے جبکہ کیمپ آفس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب کی بہاول پور آمد کے موقع پر کیا جائے گا۔

کیمپ آفس عملے کے لیے فنڈز کا اجراء بھی کردیاگیاہے۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے پولیس کی اصلاحات کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کا عوام سے بہترین رویہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مقدمات کا فوری اندراج اور شہریوں کے تحفظ کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

محرم الحرام کے سلسلے میں پورے ساؤتھ پنجاب کے تمام اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔

جلوس و مجالس کا سلسلہ یکم محرم سے شروع ہو چکا ہے۔اس بار محرم الحرام کے انتظامات پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔امید ہے اس سال محرم الحرام ڈیوٹی پہلے سے بہتر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات پر میری گہری نظر ہے مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا

جب کہ تمام ضلعی پولیس سربراہان سے سکیورٹی پلان کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ ہوچکی ہے۔ محرم الحرام کے حوالے سے ریجن بھر میں کیے جانے والے سیکیورٹی کے پیشگی اقدامات پر بہاول پور پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button