fbpx

چہیتے کونسلرزنے ایوان کوگھرکی لونڈی بنارکھاہے،اپوزیشن لیڈرچوہدری محمداشرف

ijlas boycott rahim yar khan

میونسپل کمیٹی میں حزب اقتدار سے تعلق رکھنے والے ن لیگی کونسلر عالم خان پر رواں ہفتے مسلح افراد کے حملہ اور تشدد کے واقعہ کے خلاف میونسپل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس،
ممبران نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر چیئرمین میاں اعجازعامر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر فاروق سلامت سے ملاقات کی اور کونسلر عالم خان کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈی پی او عمرفاروق سلامت نے بلدیاتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ کسی کوبھی شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور واقعہ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
10 بجے صبح علامہ اقبال لائبریری آڈیٹوریم میں کنوینئر عبدالطیف بھٹی کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین میاں اعجازعامر‘اپوزیشن لیڈر سردار عظیم خان سولنگی‘ ممبران عبدالواحیدبھٹی‘ میاں شاہداسلام‘ عمر حمیدچوہدری‘ راجہ سولنگی‘چوہدری محمدامین‘ آمنہ بیگم ودیگر ممبران نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی۔
مقررین نے میونسپل کمیٹی کے رکن چوہدری محمدعلی کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے پرتشدد واقعہ کو بزدلانہ حرکت اور شہر کی پرامن فضاء خراب کرنے کی مذموم کوشش قراردیا۔
قومی وصوبائی اسمبلیوں اور دوسرے عوامی اداروں میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے واقعات معمول کی بات ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کو بنیاد بنا کر چوہدری محمدعلی کے ایما پر مسلح غنڈوں کی جانب سے سرعام میونسپل کمیٹی کے معزز رکن عالم خان پر حملہ اور بہیمانہ تشدد کا واقعہ اوچھی حرکت اور کھلی غنڈہ گردی ہے۔
میاں اعجازعامر نے کہا کہ یہ واقعہ کھلے عام سربازار ہوا اور ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ ذمہ داران کے خلاف کیا کارروائی عمل میں لاتے ہیں۔
رحیم یارخان ہمارا اپنا شہر ہے‘ گالی کا جواب گالی اور تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیں گے۔ لیکن اگر ہمارے ساتھی رکن کو انصاف نہ ملا تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میونسپل کمیٹی کو مالی مشکلات سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ اپوزیشن ممبران سمیت ہم سب کو شہری مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہاؤس کا امن اور وقار تہہ بالا کرنے والوں کا ایجنڈا شہر کی تعمیروترقی نہیں بلکہ محض انتشار اور فساد پیدا کرنا ہے۔
اپوزیشن کے نام پر عوامی ادارے کی ساکھ خراب کرنے اور امن تباہ کرنے والے عناصر کو شرم آنی چاہیے۔اخلاقی تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کرکونسلربننے والے یہ لوگ اپنی نشستوں سے استعفے دے کر دوبارہ عوام کی عدالت سے فیصلہ لیں‘ عوام انہیں مسترد کردیں گے۔
کونسلر عالم خان نے اپنے ساتھ ہونیوالے واقعہ کے بعد میونسپل کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد اور چیئرمین سمیت ہاؤس کے ممبران کی جانب سے اپنے ساتھ یکجہتی کے بھرپور اظہار پر ان کا شکریہ اداکیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر اچانک اور پشت سے حملہ کرنے والوں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں میدان میں جواب دیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن ممبران میونسپل کمیٹی نے لیگی ممبران کے تضحیک آمیزرویہ کی وجہ سےہنگامی اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کیا‘
اس سلسلہ میں اپوزیشن لیڈرچوہدری محمداشرف ودیگرنے کہاکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی اوران کے چہیتے کونسلرزنے ایوان کوگھرکی لونڈی بنارکھاہے اورپسندناپسندکی سیاست کرتے ہوئے عوامی حقوق غصب کرنے شروع کیے ہوئے ہیں۔
جبکہ ایوان میں عوام کے حق کی بات کرنے پرممبران کے ساتھ تضحیک آمیزرویہ اوربازاری زبان استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اجلاس کابائیکاٹ کیاگیاانہوں نے کہاکہ کونسلرپرتشددکے واقعہ میں کوئی صداقت نہ ہے لیگی ممبران اپنی کرپشن اورلوٹ مار چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

 

ijlas boycott rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »