fbpx

غیرقانونی سبزی منڈیوں کے خلاف انتظامیہ کارروائی سے انکاری

illegale sabzi mandi rahim yar khan news

رحیم یارخان :شاہرات پرقائم غیرقانونی سبزی منڈیوں کے خلاف انتظامیہ کارروائی سے انکاری‘ شاہرات پربیوپاریوں کے اڈوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے‘ غازی نالہ کے ساتھ قائم غیرقانونی سبزی وفروٹ منڈی کے رش کے باعث ٹریفک حادثہ میں 4افرادجاں بحق ہوگئے‘ ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے بجائے غیرقانونی منڈیوں کی سرپرستی شروع کردی‘ عوام میں شدیدتشویش پائی جانے لگی۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان شہرسمیت ضلع کے متعددپبلک مقامات پرغیرقانونی سبزی وفروٹ منڈیاں قائم ہیں جہاں تجاوزات کی وجہ سے عوام کوآمدورفت میں شدیدپریشانی کاسامناہے اورحادثات میں انسانی جانوں کاضیاع معمول بن گیاہے‘ تحصیل خانپور کے علاقہ کھائی خیرشاہ کے ساتھ غازی نالہ پرعلاقہ کی بااثرشخصیات حاجی اقبال‘ فداحسین‘ گل بہار‘ شکیل احمد‘ مشتاق احمد‘ اجمل‘ نذیرمورا‘ حاجی سونہارا‘ ربنوازودیگرنے غیرقانونی سبزی وفروٹ منڈی سڑک پرقائم کررکھی ہے جن کواسسٹنٹ کمشنرخانپور اوربلدیہ حکام کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اورماہانہ بھتہ انتظامیہ کودے کرسڑک پرقابض ہیں اس غیرقانونی سبزی وفروٹ منڈی کی وجہ سے گذشتہ سے پیوستہ روزٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکلوں کے تصادم سے 4افرادجاں بحق ہوئے لیکن اس کے باوجودانتظامیہ نے غیرقانونی سبزی وفروٹ منڈی ختم نہ کرائی ہے بلکہ مستقبل میں بھی اس غیرقانونی سبزی وفروٹ منڈی کی وجہ سے مزیدحادثات رونماہونے کااندیشہ ہے‘ شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

illegale sabzi mandi rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »