اراکین اسمبلی نے مثالی اقدامات اٹھاکر شہر کو صاف ستھرا رکھ کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔الیاس وڑائچ

رحیم یار خان : معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری الیاس وڑائچ نے کہاہے کہ عیدکے ایام میں ضلعی انتظامیہ اوراراکین اسمبلی نے مثالی اقدامات اٹھاکر شہر کو صاف ستھرا رکھ کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار عید کے موقع پر عوام کو مسائل سے بچانے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے
جس پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور ان کے بھائی چوہدری فاروق وڑائچ، ایم پی ایز چوہدری آصف مجید، چوہدری محمد شفیق، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق اور چیف افسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورایہ نے شب وروزشہر بھر کے علاقوں کا معائنہ کرکے عوام کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی اور عید کے دن عوامی شکایات کی نوبت نہ آئی جس پر مذکورہ شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اورادارے اسی طرح محنت کرتے رہے تورحیم یارخان پنجاب کا مثالی ضلع بن جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close