fbpx

سلیکٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کرکے عوام دشمنی کا سبوت دیا ہے

رحیم یار خان : سلیکٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کرکے عوام دشمنی کا سبوت دیا ہے موجودہ حالات میں لاک ڈاون متاثرہ غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو ریلیف نہ دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان کے ضلعی صدر حبیب الرحمان خان گوپانگ،ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی حلقہ 179 میاں عامر شہباز،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر، خواتین رہنما خالدہ مغل اور صائمہ گیلانی نے وفاقی بجٹ2020,21 پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔اس سلسلہ میں بہت جلد پارٹی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری تمام اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلائیں گے۔ جس میں مشترکہ طور پر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف لحے عمل تیارکیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کے ملکی تاریخ میں یہ پہلا بد ترین بجٹ ہے جس میں غریب عوام کے لیے کچھ نہیں اورکاروبای سرمائے داروں کو ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کے ہمارے ملک کا انحصار زرعت پے ہے اسے بلکل نذرانداز کیا گیا ہے

 جو شعبہ ملکی معشت میں ریڑکی ہڈی کی حصیت رکھتا ہو اسے اس طرح نذراندار کرنا ملک اور کسان دشمنی کے مترادف ہے۔ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا بھی سمجھ سے بالاتر ہے

انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے ساتھ ہر میدان میں موجود ہے کیوں کے یہ جمعت مزدور کسان اور غریب عوام کی پارٹی ہے۔اور اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے ہر اس اقتدام کی مخالفت کرے گی جو عوام کے حقوق کے خلاف ہوگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »