fbpx

وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئےٹاسک

وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کوٹاسک دے دیا۔ایک انٹرویومیں اعظم سواتی نے کہاکہ جس طرح حزب اختلاف کو بجٹ کے معاملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح عدم اعتماد کی تحریک میں بھی انہیں ناکامی ہوگی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ سینیٹ ممبران کے چہرے بتا رہے ہیں کہ ایوان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور صادق سنجرانی ہی چیئرمین رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے وزیر اعظم نے انہیں جو ٹاسکدیا ہے اس میں کامیاب ہونگے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لئے نمبر گیم واضح ہے تاہم جو رکن پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے منحرف ہونے کی صورت میں خیبر پختونخواہ کے سینیٹرز کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »