fbpx

حکومت نے ایک سالہ مکمل ہونے پر 18 اگست کو کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ایک سالہ مکمل ہونے پر 18 اگست کو’’ پلانٹ فار پاکستان ڈے ‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو لاہور میں پودا لگا کر’’ ارب شجرکاری مہم ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہر شہری کو 18 اگست کو دو، دو پودے لگانے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم کی جانب سے پودا لگانے کے لئے لاہور شہر میں تین مقامات کا تعین کر لیا گیا ۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر 18 اگست کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سطحپرتقاریب منعقد، ہوں گی ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر 18 اگست کو پنجاب سمیت ملک بھرمیں 3 کروڑ پودے حکومت مفت تقسیم کرے گی۔18 اگست کو مختلف اقسام کے، پودے چاروں صوبوں میں مخصوص ڈسٹری بیوٹ سنٹرز سے ملیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو لاہور میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔وزیر اعظم لاہور میں 18 اگست کو مصروف دن گزار اسلام آباد، واپس آکر شام کوقوم سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔(رحیم یارخان)

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close