چک 229پی میں بجلی منصوبہ کی فراہمی کی افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of power project supply at Chuck 229P

رحیم یار خان :ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ شہری ودیہی علاقوں کی محرومیوں کاخاتمہ یقینی بنائیں گے،
موجودہ حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، حلقہ کے تمام علاقوں میں بجلی وسوئی گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔
سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، نمائندہ ایم این اے چوہدری عثمان رشید وڑائچ، چوہدری افتخار وڑائچ، واپڈاسپرنٹنڈنٹ انجنیئر ملک جاوید، شمیل مرزا ودیگر کے ہمراہ دیہی علاقے چک 229پی میں بجلی منصوبہ کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور مرحلہ وار مسائل کاخاتمہ یقینی بنا رہے ہیں،
عوام حلقہ میں درپیش مسائل بارے رابطہ کر لیا کریں تاکہ ناراضگی کی بجائے مسائل کاحل فوری ممکن ہوسکے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے
جس کے منشور میں عوام اور صرف عوام کی خدمت کو ترجیح دی گئی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طہ کررہاہے حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام کو حکومتی کارکردگی نظرآئے گی اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل بھی سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »