صادق آباد میں انکم ٹیکس آفس کی نئی سرکاری عمارت کا افتتاح کردیا گیا
رحیم یارخان :صادق آباد میں انکم ٹیکس آفس کی نئی سرکاری عمارت کا افتتاح کردیا گیا، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سید معروف گیلانی نے اس نئی سرکاری عمارت کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا‘ تلاوت کلام پاک کی سعادت راؤ شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے حاصل کی جس کے بعد شاہ زیب ثاقب نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی بعد ازاں آفیسران لینڈ ریونیو امیر بیگ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے محکمہ اور عوام کے تعاون سراہا۔
کمشنر ان لینڈ ریونیو رحیم یارخان زون غلام سرور شاہ نے چیف کمشنر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پہلی مرتبہ ضلع رحیم یارخان آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس بہاول پور سید معروف گیلانی نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ پہلے سے زیادہ بہتر طریقہ سے محکمہ عوام کو سہولیات فراہم کرسکے گا اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکے گا۔