یوم آزادی 76ویں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات

رحیم یار خان:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 76ویں جشن آزادی کی رنگا رنگ مرکزی تقریب ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی۔8:58بجے سائرن بجا کر ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے دیگر افسران کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔پنجاب پولیس، ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، ایس ڈی پی او سٹی آصف خان، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر، سی ای او ایجوکیشن اعجاز اسلم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی، نائب صدر چیمبر آف کامرس میاں سعد حسن، تاجر رہنما چوہدری عاطف غفار، صدر و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، ریاض احمد نوری، نور احمد سیال، بھیا رام انجم، گرو سکھ دیو جی سمیت سول سوسائٹی، علماء کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کے لئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پوری قوم اس دھرتی کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی دینے کا عزم کرتی نے کہا کہ یوم آزادی بھر پور ملی جذبے کے پر امن اظہار کا دن ہے

دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔قائد اعظم ؒ کے پیغام ایمان، اتحاد اور تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے مظلوم کشمیر ی بھائیوں سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔انہوں نے شہریوں بلخصوص طلباء کو اپنے پیغام میں کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہر شہری اپنے حصے کا پودا لگا کر اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
تقریب میں طلباء کے ملی نغموں اور تقاریر نے شرکاء کا جوش دوبالا کر دیا اور آخر میں ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے یوم آزادی تقریبات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے اور شمولیت کرنے پر شرکاء میں یادگاری شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سٹی پارک چوک پر یوم آزادی تقریبات کے سلسلہ میں میوزیکل پروگرام، رات 12بجتے ہیں قومی ترانہ بجایا گیا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، کیک کاٹ کو آزادی کی خوشی منائی گئی۔

ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے ہمراہ شہریوں کو جشن آزادی کی مبارک دی۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر وطن عزیز کی ترقی کا عزم کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو آزادی کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے ضلعی ہیڈ کواٹر سمیت تمام تحصیلوں میں آزادی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔13اگست کی شب تمام تحصیلوں میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ضلعی ہیڈ کواٹر پر مرکزی تقریب سٹی پارک چوک پر منعقد ہوئی جس میں خواتین، بزرگ، بچوں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔میوزیکل نائٹ میں مقامی گلوگاروں نے ملی نغمے اور علاقائی گیت پیش کرکے سماع باندھ دیا۔چولستانی فنکاروں نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔

رات12بجتے ہیں قومی ترانا بجایا گیا جس کے ساتھ ہیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے ہمراہ کیک کاٹا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، صدر چیمبر آف کامرس، چوہدری عاطف غفار، میاں سعد حسن سمیت ضلعی افسران موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button