مون سون بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ

رحیم یارخان : حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ،کچہ کے مواضعات میں پانی داخل

دریائے سندھ کا شمار ایشیا کے چند لمبے ترین دریاؤں میں ہوتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 3000 کلومیٹر ہے اور یہ تبت کے علاقے سے نکلتا ہوا، ہندوستان سے پاکستان میں داخل ہو جاتا ہے۔

یہ دریائے پاکستان میں زراعت اور خوراک کے لیے وافر پانی مہیا کرتا ہے،
ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے ,فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں چاچڑاں کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور پانی کی سطح 2لاکھ 15ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے ، جس کے باعث جو فصلیں دریائی راستوں میں کاشت تھی وہ زیر آب آگئی ہیں ، 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوگی، ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close