fbpx

انصاف آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت428 شکایات سنی گئیں

بہاول پور:وفاقی محتسب پاکستان سید طاہر شہباز نے سینئر ایڈوائزر اعجاز احمد قریشی کے ہمراہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس بہاول پور کا دورہ کیا اور مختلف وفاقی محکموں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

انہوں نے موصولہ عوامی شکایات کے حوالہ سے مختلف امورکا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ریجنل منیجر سوئی گیس، ایس ای میپکو،ڈویژنل منیجر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرکز قومی بچت بھی موجود تھے۔ریجنل ہیڈ بہاول پور محمد زاہد ملک نے وفاقی محتسب پاکستان سید طاہر شہباز کو ریجنل آفس بہاول پورکی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ سال مختلف وفاقی محکموں سے متعلق 4895 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 4107 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے اور عوام الناس کو ریلیف مہیا کیا گیا ہے۔محمد زاہد ملک نے وفاقی محتسب پاکستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال میپکو سے متعلق 1888،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق 1512،سوئی گیس سے متعلق  468،پاکستان پوسٹ آفس سے متعلق161،پاکستان بیت المال سے متعلق 51،اسٹیٹ لائف سے متعلق 44،نادرا سے متعلق 38،پاکستان ریلوے سے متعلق 38، زرعی ترقیاتی بنک سے متعلق 38، نیشنل بینک سے متعلق 32،نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے متعلق 32 اور پوسٹل لائف انشورنس سے متعلق 19 شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ”انصاف آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت ضلع رحیم یار خاں اورضلع بہاول نگر میں صوبائی محتسب کے دفاتر میں جاکر لوگوں کی 428 شکایات سنی گئیں اور ان کا فوری ازالہ کیا گیا۔وفاقی محتسب پاکستان سید طاہر شہبازنے ریجنل آفس بہاول پور کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی شکایت کنندگان کی شکایات کے فوری ازالہ کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »