fbpx

انصاف ڈاکٹرز فورم وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے لاہور میں ملاقات

رحیم یارخان: انصاف ڈاکٹرز فورم جنوبی پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر شفقت خان کورائی کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے لاہور میں ملاقات،

شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کو درپیش مسائل، 849ملازمین کی رکی ہوئی تین ماہ کی تنخواہوں سمیت انکے ایڈہاک اورمستقل کرنے جیسے مسائل پرتفصیلی گفتگو ہوئی اورانکے حل کی ضرورت پرزوردیا گیا۔

ڈاکٹر شفقت خان کورائی نے صوبائی وزیر صحت کوظاہرپیر 2کے قیام اورسٹی سکین مشین کے بارے میں بھی آگاہ کیا اورانہیں بتایاکہ شیخ زید ہسپتال کے ملازمین جو دس پندرہ سال سے کنٹریکٹ اورایڈہاک پر کام کررہے ہیں اس وقت وہ مسائل کا شکارہیں،

انکی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں اورایڈہاک سے مستقل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے ہسپتال کی خراب سٹی سکین مشین سمیت دیگر مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ شیخ زید ہسپتال تین صوبوں کے سنگم پرواقع ہے  اس لیے وہاں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اوران سہولیات کے نہ ہونے سے مریضوں کو دقت پیش آرہی ہے اور وہ باہر سے اپنے ٹیسٹ اور سٹی سکین کرانے پرمجبور ہیں،

صوبائی وزیر راشد یاسمین نے ڈاکٹر شفقت خان کورائی کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے مسائل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے 849ملازمین کی تنخواہوں اورانکے ایڈہاک کو مستقل کرنے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جلد ہی ان ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائیگا۔

ڈاکٹر شفقت خان کورائی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے دورہ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے کہاکہ وہ جلد ہی رحیم یارخان کا دورہ کریں گی۔

اس موقع پر شیخ زید ہسپتال انصاف ڈاکٹرفورم کے صدر ڈاکٹر خلیل اسرار، ڈاکٹر امتیاز حسین اورڈاکٹر چوہدری محمداسد بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »