fbpx

خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے ای لائیبریری میں سیمینار

Women’s Day

خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے ای لائیبریری رحیم یا رخان میں ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی روہیل گوہر ڈائریکٹر ٹیوٹا تھے اس کے علاوہ رحیم یار خان کے مختلف اداروں کے سربراہان اور خواتین نے شرکت کی۔
سیمینار میں فرحان عامر، محمد شفقت، ثمینہ ثروت، ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی شاہد الیاس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن وقاص رسول، ڈسٹرکٹ اٹارنی اصغر رند، چیف لائبریرین محمد صادق، محمد عتیق الرحمن، شگفتہ منصور، ڈاکٹر عبدالحکیم، مسز ڈاکٹر عبدالسلام، روبینہ عرفان، آسیہ کنول، عنبرین رفیق، زبیدہ خاتون، آسیہ بی بی، طیبہ راحت، پی ٹی آئی کی ضلعی صدر فوزیہ عباس سمیت مختلف مکاتب فکر سے مرد و خواتین نے شرکت کی۔شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کی ترقی میں پڑھی لکھی اور باہمت خواتین کا اہم کردارہے۔مقررین نے کہا کہ اسلام نے عورت کا اعلیٰ مقام عطا کیا ہے،
اسلام نے معاشرے میں عورت کی عزت وتکریم کے لئے حقوق مقرر کر دیئے ہیں ہم پر لازم ہے کہ یہ حقوق ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے روپ میں عورت کو ادا کریں۔اس موقع پر آگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Women’s Day

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close