رحیم یارخان پولیس کے بہترین تفتیشی افسران کو انعامات سے نوازا گیا

رحیم یارخان : ایس ایچ او آباد پور الیاس گورایہ سمیت بہترین تفتیشی افسران کو انعامات سے نوازا گیا۔

 ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ضلع بھر میں تفتیشی شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او تھانہ آباد پور محمد الیاس گورایہ، سب انسپکٹرز رائس بشیر احمد، محمد مطلوب، منظور احمد، محمد رفیق چانڈیہ، ریاض احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یعقوب، لیاقت علی و دیگر کے لیے انعامات کا اعلان کیا تھا جنہیں ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا نے ڈی ایس پی لیگل ٹو شاہد اقبال وڑائچ کے ہمراہ انعامی چیک دئیے اور امید کی کہ آئندہ بھی یہ افسران اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے اور دیگر پولیس افسران ان کی تقلید کرنے کی کوشش کریں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button