ادویات کی قیمتوں میں بےتہاشہ اضافہ ہو چکا ہے,گرو سکھ دیو جی

رحیم یارخان آئی پی ڈی پی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تاریخی مقام پتن منارہ پر ویلیج سطح پراقلیتی برادری کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں بے تہاشہ اضافہ پر آگاہی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی پی ڈی پی ویلفیئر آرگنائزیشن ڈائریکٹر رخسانہ مبارک اور اقلیتی برادری کے مذہبی رہنماگرو سکھ دیو جی او رنے کہا کہ اس وقت ملک میں ادویات کی قیمتوں میںجس طرح بے تہاشہ اضافہ ہو چکا ہےغریب علاج کروانے کے بجائے موت کو ترجیحی دینے لگے ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ دیگر اشیاءکے ساتھ ساتھ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو فوری کنٹرول اور کم کرے تاکہ غریب عوام زندگی بچانے کے لئے ادویات با آسانی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت 2سو سے 5سو فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے ,جس سے غریب طبقہ کے لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔جن میں ہندو برادری کی اکثریت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کو کم کروانے کی اس مہم کو ہر سطح پر کامیاب کروانے کے لئے پہنچایا جائے گا تاکہ عوام کی اس آوا ز کو حکام بالا تک پہنچایا جا سکے

تاکہ حکومت ڈرگ آرڈیننس پر عمل کراکر دواساز کمپنیوں کے خلاف کاروائی کر سکے۔ اس موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ کرشن لال بھیل نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر ہندو برادری کے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »