اسلامیہ کالونی میں بجلی کے اپ گریڈیشن منصوبوں کاافتتاح

islamia colony rahim yar khan news

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک میں بحرانوں کے خاتمے کے لیے حکومت عملی کام کررہی ہے‘
تمام حلقوں میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں‘ بجلی وگیس کے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام کوتمام حقوق کی فراہمی میسرہوگی۔ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید‘ سردارجام فیاض حسین لاڑ‘ زاہدسولنگی‘ رانامنظور ودیگرپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلامیہ کالونی میں بجلی کے اپ گریڈیشن منصوبوں کاافتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کواپناشعاربنایاہے اورانشاء اللہ عوام کی خدمت کامشن جاری رکھیں گے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی تمام ترتوجہ عوام کے حقوق کی فراہمی پرمرکوزکیے ہوئے ہے تاکہ ملک کی بہتری کے ساتھ ساتھ عوام بھی خوشحال ہوں‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کسراٹھانہ چھوڑیں گے اورعوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ اس موقع پرعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

islamia colony rahim yar khan news

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close