اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد پاکستان کی زبردست سفارتی فتح ہے

رحیم یارخان:چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرچوہدری جاویدارشادنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد کی منظوری پاکستان کی زبردست سفارتی فتح ہے

27ستمبر2019ء میں وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز اْٹھائی تھی

اس کے بعد گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان نے عالمی سطح پرہر سفارتی فورم پراسلاموفوبیا اورتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت سمیت منظم نفرت انگیزی کے انسداد اور مسلمانوں کے خلاف تفریق کے خاتمہ کے لیے بھرپورسفارتی کوشش جاری رکھی حقیقت یہ ہے کہ بھارت، اسرائیل اور فرانس سمیت مغربی قوتیں مسلمانوں پرظلم وستم بڑھا رہی ہیں اور ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے ساتھ تفریق، دشمنی اور تشدد جیسے اقدامات نے اْن کے انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری جاویدارشادنے کہا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری اور 15مارچ کو اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طورپرمنائے جانے کااعلان ایک علامتی قدم ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ اْمت مسلمہ اس معاملہ پرمتحد ہواوردنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پرظلم وستم اورتشددجاری ہے اْس کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔

Islamophobia Day

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button