fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

علاقہ مکینوں کی شکایات پر جاوید وڑائچ کا سخت نوٹس

رحیم یارخان :مڈدرباری اور گردونواح کے علاقہ مکینوں کی شکایات پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ‘ میونسپل کارپوریشن، واپڈا و دیگر سرکاری محکموں کے اعلی افسران کے ہمراہ پہنچے جہاں اُنہوں نے مڈدرباری و دیگر علاقوں کی ہر گلی میں جا کر اور کھلی کچہری لگاتے ہوئے عام عوام کے مسائل سُنے اور ان مسا ئل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں‘
اس دوران چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کھلی کچہری میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپکے علاقے سے مختلف مسا ئل کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں اور آپکی ان شکایات کو دور کرنے اور آپکے مسائل کے حل کے لیے میں خود آپکی دہلیز پر آیا ہوں اور انشاء اللہ آپکے تمام مسائل اسی طرح آپکی دہلیز پر حل ہوں گے اور میں بلدیہ کے حکام کو وارننگ دے رہا ہوں کہ مڈدرباری سمیت سٹی رحیم یارخان میں سیوریج کے جتنے بھی مسا ئل ہیں بلدیہ کے حکام ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان تمام مسائل کو فی الفور حل کریں اور مجھے سٹی رحیم یارخان کے تمام وارڈز ایک ہفتہ کے اندر سیوریج کے مسائل سے کلئیر چاہئیں اس کے بعد بلدیہ کے اعلی حکام اور مشینری کے ہمراہ میں خود سٹی رحیم یارخان کے تمام وارڈز کا دورہ کروں گا اور جہاں جہاں مجھے سیوریج کا پانی نظر آیا میں اپنے ساتھ بلدیہ کے حکام کو اس پانی میں اُتاروں گا اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی‘اس موقع پر احمدکمبوہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close