رحیم یارخان: عالمی یوم معذوراں کے موقع پر منعقدہ سیمینار

رحیم یار خان ; خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈفرنٹلی ایبلڈ سیلف ہیلپ سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم معذوراں کے موقع پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر تھے۔
سابقہ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سید اعجاز احمد بخاری، معروف مذہبی موٹیویشنل سپیکر راجہ ضیا الحق، منسٹری آف ہیومن رائٹس سے ڈاکٹر حفصہ شہزاد اور ہیڈ آف ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر احمد بلال عارف نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔
سیمینار میں طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مہمان مقررین کا سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی یوم معذوراں کو منانے کا مقصد اس ایشو پر معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ معذور افراد کو کارآمد شہری بنانے کے لئے وسائل اور ضروری سپورٹ فراہم کی جا سکے تاکہ معاشرتی تعمیر و ترقی میں وہ بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اسلامی فکر میں معاشرے کے تمام لوگوں کو معذور افراد کے ساتھ خصوصی حسن سلوک اور سپورٹ فراہم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مہمان مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

خواجہ فرید یونیورسٹی میں معذور افراد کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس موقع ڈین آف فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری، راؤ وقاص کلیم، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر عدنان نور، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر ماجد رشید، وحید شہزاد اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔

اک نظر

One Comment

  1. Hey! I know this is kind of off topic but I was wondering if you knew where I could get a captcha plugin for my comment form? I’m using the same blog platform as yours and I’m having difficulty finding one? Thanks a lot!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button