fbpx

رحیم یار خان پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال خطرناک ڈگر پر چل رہی ہے،جعفر اقبال

رحیم یار خان:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال خطرناک ڈگر پر چل رہی ہے۔ملک پر ایسے نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے جس نے پورے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہر شیر علی کے بھائی کی سالانہ برسی میں شرکت اور حلقہ کے دورہ کے دوران مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی موجودگی میں پاکستان کا مستقبل محفوظ نہیں۔موجودہ حکومت نے مزدوروں، کسانوں اور عوام کا مستقبل تاریک کر دیا ہے۔

مزدور بدحال، تاجر کنگال اور عوام نڈھال ہو چکے ہیں۔حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث کسان خون پسینہ ایک کرنے کے باوجود فاقوں پر مجبور ہے۔

زرعی ملک کا درجہ رکھنے والے پاکستان میں بنیادی اشیاء بھی باہر سے منگوائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں جب مسائل میں گھرے ملک کو دہشت گردی اورلوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی گئی اور ملک میں سی پیک جیسی بڑی سرمایہ کاری لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی کوششیں اس حکومت کے خاتمہ تک جاری رہیں گی۔

اس موقع پر چوہدری الطاف گجر، چوہدری مظہر گجر، الیاس پوڑا، رانا حسن، عبدالصمد بندیشہ، رانا شمشیز حسین، چوہدری دانش  او ردیگر مسلم لیگی ورکرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »