حکومت ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ سازی کی اہلیت سے محروم ہے,جعفر اقبال

رحیم یار خان :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ سازی کی اہلیت سے محروم ہے،

ملکی تمام معاملات آئی ایم ایف کے سپرد کر دیئے گئے ہیں اور موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے آلہ کار بن کر ان کے فیصلوں پر عملدرآمد کرکے عوام کی زندگی مہنگائی کے دوزخ میں جھونک رہے ہیں۔

عشرت پیلس جعفر آباد میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و سابق صدر ایم پی اے بیگم عشرت اشرف کے ہمراہ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ فیصلہ سازی کی صلاحیتوں سے محروم حکمران ملک و پارلیمنٹ نہیں ملکہ آرڈیننس کے ذریعے چلا رہے ہیں۔

حکومتی آرڈیننس کے ذریعے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت و افلاس کا سیلا ب آئے گا۔عوام ایک وقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہے جبکہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

ایم پی اے بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے سیاسی معاملات کا جلد حل نکال لیا جائے گا امید ہے کہ پیپلز پارٹی جلد ملکی مفاد میں فیصلہ کر ے گی۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس ملک کو اندھیروں اور دہشت گردی کی آگ سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ جلد محب وطن قوتیں اور سیاسی جماعتیں ملک و قوم کو ان نااہلوں سے چھٹکارہ دلائیں گے اور ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا۔
بعد ازاں چوہدری محمد جعفر اقبال نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگواتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا سے تحفظ کے لئے عملی طور پر کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر محاذ کی طرح حکومت کورونا ایمرجنسی حالات میں بھی توقعات پر پورا نہیں اتری اور کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث عوام پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام از خود ذاتی حیثیت میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button