وجودہ حکومت ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ سازی کی اہلیت سے محروم ہے,جعفر اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راناضیاء الدین آصف کونسلر و سابق سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عیادت کی اور ان کی درازی عمر اور صحت کاملہ کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر رانا ضیاء الدین آصف کے بھائی حافظ مصباح اور دیگر پارٹی ورکر بھی موجود تھے۔ سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے رانا ضیاء الدین آصف کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ مسلم لیگ کے دیرینہ ورکر اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں آپ نے رحیم یار خان میں پارٹی کے لیے قابل تعریف کارکردگی دکھائی ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جن کا جنون مسلم لیگ نون ہے اور جو اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور موجودہ سیاسی افراتفری اور بحرانی کیفیت سے ملک کو نکالنے کے لیے پارٹی کی جدوجہد میں شامل ہیں۔

انھوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ سازی کی اہلیت سے محروم ہے، تمام ملکی معاملات آئی ایم ایف کے سپرد کر دیئے گئے ہیں اور موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے آلہ کار بن کر ان کے فیصلوں پر عملدرآمد کرکے عوام کی زندگی مہنگائی کے دوزخ میں جھونک رہے ہیں۔

عوام ایک وقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہے جبکہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس ملک کو اندھیروں اور دہشت گردی کی آگ سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ جلد محب وطن قوتیں اور سیاسی جماعتیں ملک و قوم کو ان نااہلوں سے چھٹکارہ دلائیں گے اور ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا۔

چوہدری محمد جعفر اقبال نے لاہور میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کہ ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے لاہور دھماکہ میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button