fbpx

ایثار و قربانی کے جذبہ کے بغیر کوئی بھی قوم اخلاقی سربلندی حاصل نہیں کر سکتی,جعفر اقبال

جعفر اقبال گجر
جعفر اقبال گجر

رحیم یار خان:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایثار و قربانی کے جذبہ کے بغیر کوئی بھی قوم اخلاقی سربلندی حاصل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں جذبہ ایثار و قربانی، اخوت و بھائی چارہ، مذہبی رواداری، امن و آشتی اور پیار و محبت کے پرچار اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قربانی کا حقیقی مقصد اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کےلئے قربان کرنا ہے۔
چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ قربانی کے ذریعے انسان کو اپنی ”انا“ قربان کرنے کی تربیت دی جاتی ہے جو مسائل کی اصل جڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اس عید الاضحی کے موقع پر عالمی وباءکورونا سے تحفظ کے لئے بھی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں اور عید قر باں پر عالم اسلام کے تحفظ، بھائی چارہ کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close