fbpx

جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ سابقہ حکمران چور مچائے شور کا راستہ اختیار نہ کریں

رحیم یارخان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ سابقہ حکمران چور مچائے شور کا راستہ اختیار نہ کریں‘

ماضی کی حکومتوں نے ملک و قوم کے اربوں روپے بچائے نہیں بلکہ کھربوں ضائع کیے‘ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے لاہورمیں ملاقات کے دوران  جہانگیرخان ترین نے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ مسلسل 10 سال حکومت پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے عوامی فلاح و بہبود کا ایک بھی قدم نہیں اٹھایا‘انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے،عوام کے مسائل جلداز جلد حل ہوں گے‘وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک کی سمت کا تعین کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اس لئے پراپیگنڈا اور واویلا شروع کر دیا گیا ہے لیکن پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی سیاست جاری رکھے گی اورملک وقوم کی ترقی کے لیے تمام تراقدامات بروئے کار لائیں گے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے جہانگیرترین سے تفصیلی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااورحلقہ کے ترقیاتی کاموں اوردیگرمسائل بارے آگاہ کیااوردورہ رحیم یارخان کی دعوت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close