fbpx

جاوید وڑائچ کی جہانگیرخان ترین سے ملاقات

رحیم یار خان پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کشمیر بارے پاکستان کی موجودہ پالیسی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ عوامی امنگوں کے مطابق بنائی گئی ہے
جس کے باعث اسے سیکورٹی کونسل،یورپی یونین اور دیگر عالمی فورمز پر بھی پذیرائی مل رہی ہے جس سے توقع ہے کہ اس جارحانہ پالیسی کے باعث مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کا پرانا اسٹیٹس بحال کرنا پڑے گا۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،ایم پی اے چوہدری آصف مجید اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد احمد وڑائچ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح دنیا بھر میں مودی سرکار کے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا ہے
اس سے وزیر اعظم مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کی ہونے والی تقریب دنیا بھر کو کشمیر بارے ایک نیا پیغام ہو گی اور وزیر اعظم عمران خان کی یہ تقریر ایک محب وطن پاکستانی وزیر اعظم کی ہو گی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close