fbpx

اپوزیشن کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہِ تعبیر نہیں ہو گا،جہانگیر خان ترین

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور شفاف کردار کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت اور اہمیت میں اضافہ ہواہے،قطر کے امیر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط اورمستحکم ہوں گے،قطر 2022ء فیفا عالمی کپ کیلئے پاکستان سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد ی قوت بلانے میں دلچسپی رکھتا ہے جو بڑی خوشخبری ہے۔اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی برادر ممالک بھی ہم سے دور ی اختیار کئے ہوئے تھے‘

حکومت کو گرانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں نہیں‘اپوزیشن کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہِ تعبیر نہیں ہو گا‘ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مضبوط کھڑی ہے جس کو پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے کرپٹ لوگوں کا اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اپنی کرپشن سے بچائی ہوئی دولت کی فکر ہے اور وہ اپنے بڑوں کو احتساب سے بچانا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت بلا امتیاز احتساب کے لئے پُر عزم ہے اور کسی کو کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے کو ہضم نہیں کرنے دے گی‘ انہوں نے کہاکہ ضلع رحیم یارخان بالخصوص جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام منصفانہ کرائے جائیں گے اورتعلیم‘ صحت‘ زراعت‘ انہار کے مسائل حل کرکے ان کی کارکردگی بہتربنائیں گے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے جہانگیرترین سے تفصیلی تبادلہ خیال کیااورسیاسی صورتحال اورحلقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close