fbpx

موضع کیکری میں کھڑی فصلوں کا معائنہ

رحیم یارخان ڈائریکٹرجالندھرپرائیویٹ لمیٹیڈمیاں عامرشہبازکی خصوصی کاوش کی بدولت جالندھرسیمینارہال کے ایل پی بہادرپورچوک رحیم یارخان میں دوروزہ (19تا20ستمبر)سیڈٹیسٹنگ اینڈانسپکشن ٹریننگ فیڈرل سیڈسرٹیفیکیشن اینڈرجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقدکیاگیا

ملک بھرسے ایف ایس سی اینڈ آرڈی سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹرجنرل‘ ڈائریکٹرز‘ ڈپٹی ڈائریکٹرز‘ ایس سی اوزاورفیلڈآفیسرزنے شرکت کی‘ اس ٹریننگ کاخاص مقصداچھے بیجوں کی تیاری کے لیے سرٹیفیکیشن سسٹم کوکامیاب بناناتھاتاکہ اچھے اورصحت مندبیجوں کے زریعے ملک پاکستان میں اچھی فصل تیارکی جاسکے‘
سیمینارمیں اسلام آباد سے ڈائریکٹرجنرل فیڈرل سیڈسرٹیفیکیشن اینڈرجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ قمرمسعودقریشی نے شرکت کی جنہوں نے سیمینارہال کاافتتاح بھی کیاان کے علاوہ ڈائریکٹراعظم خان اورنذراقبال نے بھی خصوصی شرکت کی‘
بعدازاں فیڈرل سیڈسرٹیفیکیشن اینڈرجسٹریشن کی ٹیم نے جالندھرپرائیویٹ لمیٹیڈکے سیڈاینڈریسرچ سنٹرموضع کیکری میں کھڑی فصلوں کابھی معائنہ کیااورکپاس کی بہترین فصل دیکھ کرجالندھرپرائیویٹ لمیٹیڈکی انتظامیہ اورٹیم کوسراہا‘
جی ایم سیڈزمیاں محمداسلم نے شرکاء کااستقبال کیااورمکمل بریفنگ دی ٹریننگ میں جالندھرپرائیویٹ لمیٹیڈکی ٹیم نے بھی حصہ لیااورڈائریکٹرجالندھرپرائیویٹ لمیٹیڈعثمان بشیرنے تمام مہمانوں کوخوش آمدیدکہااوران کاشکریہ اداکیا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »