fbpx

جماعت اسلامی کی’’ رابطہ عوام مہم ‘‘کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

jamaat islami rahim yar khan

رحیم یار خان:جماعت اسلامی کی’’ رابطہ عوام مہم ‘‘کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ۔شہر کے مختلف گنجان آبادیوں کے چوکوں و شاہراؤں پر ممبر سازی کیمپس کا انعقاد کیا گیا جسمیں جماعت اسلامی کی سٹی و تحصیل قیادت سمیت ارکان و کارکنان نے شرکت کی ۔کیمپوں کا آغاز صبح سویرے کیمپس امیر کی دعا سے کیا گیا اور ہر کیمپ میں کارکنان پر مشتمل درجنوں وفود جماعت اسلامی کے لٹریچر اور ممبر سازی کوپن کیساتھ گلیوں محلوں اور بازاروں میں بھیجے گئے عوام سے ملاقاتیں کرکے جماعت اسلامی کا لٹریچر تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ کیمپوں میں ممبر سازی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر سٹی امیر جماعت اسلامی چوہدری شعیب الر حمان نے مرکزی کیمپ کا آغاز کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی پہلے مرحلے کی رابطہ عوام مہم کی بھرپور کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے دواران بھی ہزاروں افراد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گی اور پہلے مرحلے کیطرح ہزاروں افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر حامی اور متقفق بنا یا جائے گا جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ اور رسول ﷺ کی شریعت کے نفاذ کی جدو جہد کیلئے رابطہ عوام مہم کا نعقاد کرتی رہتی ہے انھوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے اختتام پر بنائے گئے ممبر حامی و متفق افراد کی تربیت کرکے جماعت اسلامی میں باقائدہ شامل کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم جاری رہے گی شاپ ٹو شاپ اور ڈور ٹو ڈور کارکنان دیئے گئے اہداف کی تکمیل کیلئے میدان عمل میں رہیں گے ۔

jamaat islami rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close