جماعت اسلامی یوتھ نےمساجد میں کرونا سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے کیا

رحیم یارخان جماعت اسلامی یوتھ کا مساجد ، مندروں اور چرچ میں کرونا جراثیم کش اسپرے ،نوجوانوں کی مختلف ٹیموں نے نماز جمعہ سے قبل شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں کرونا سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے کیا اور نمازیوں میں کروناسے بچاؤبارے احتیاطی تدابیر وں کی آگاہی فراہم کی گئی ۔

سٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ سید سجاد محمود کی سربراہی میں مختلف نوجوانوں کی ٹیموں کو شہر کی مختلف چھوٹی بڑی مساجد ، مندروںاور گرجا گھروں کی جانب تمام تر حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے دعا کے ساتھ روانہ کیا گیا جہاں نوجوانوں نے اسپرے مشینوں کے ساتھ چراثیم کش اسپرے کیا اس موقع پر سٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ سید سجاد محمود ، جنرل سیکریٹری راجہ شہزاد ایوب ، نائب صدر عبدالوحید مزاری، ریاض الحق سمیت دیگر کارکنان کی ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان کرونا وائرس سے بچاؤ کے تمام ترضروری احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عوام کی مددکر یں

انھوں نے کہا کہ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد، مندورں اور گرجا گھروں میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا مقصد کرونا جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں نے خود بھی کرونا وائرس سے بچنا اور دیگر لوگوں کو بھی بچانا ہے۔

اسپرے کے دوران عوام کی جانب سے چراثیم کش اسپرے کرنے کے عمل کو سراہا گیا اور کرونا وائر س کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اہم اقدام تصور کیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close