fbpx

جنوبی پنجاب صوبہ کانعرہ حقیقت ثابت ہوگا,ہاشم جواں بخت,

رحیم یارخان:صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کانعرہ حقیقت ثابت ہوگااوربہت جلدعوام کوصوبے کی خوشخبری دیں گے‘ وزیراعلی پنجاب نے صوبہ کومثالی بنانے کے لیے میرٹ کی بنیادپربجٹ کی تقسیم کی اورتمام اضلاع کوترقیاتی فنڈزسے نوازا۔اپنی رہائشگاہ پرسابق وائس چیئرمین عبداللہ فقیر‘ امین فاروق‘ جام عبدالجبار‘ احمدخان لنڈودیگرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کی خاطرحکومت کرنے والی جماعت واحدپاکستان تحریک انصاف ہے جوشروع دن سے عوام کی خدمت کی سیاست پرتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہے‘ احتساب کاعمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے اورکرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں‘

مزید پڑھیں :

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دورکرنے کے لیے ریکارڈترقیاتی کاموں کاجال بچھائیں گے ُ‘ تعلیمی ادارے اورہسپتالوں کے قیام کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کاخاتمہ کرنے کے لیے پروگرام متعارف کروارہے ہیں جس میں وفاق کی طرف سے پہلے مرحلے میں 50 ہزارسے50لاکھ کے قرضے فراہم کیے جائیں گے جوبلاسودہوں گے انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ قبل ازیں عبداللہ فقیرنے مخدوم ہاشم جواں بخت کوعلاقائی مسائل سے آگاہ کیااورروایتی تحفہ بھی پیش کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close