fbpx

جشن بہاراں فیسٹیول شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں ہو گا

رحیم یار خان : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ رواں برس تین روزاں جشن بہاراں فیسٹیول شایان شان اندازسے منائے گی جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے پیشگی انتظامات کو بروقت مکمل کرتے ہوئے فوری اپنے محکمانہ پلان ڈپٹی کمشنر آفس میں ارسال کریں تاکہ سابقہ ادوار سے بہتر انداز میں شہریوں کو ایک بڑٖی تفریحی سرگرمی فراہم کی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد اظہر، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا سمیت محکمہ زراعت، کالجز، سو شل ویلفیئر، واپڈا، پولیس، ٹریفک پولیس ودیگر محکموں کے افسران موجو دتھے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرکزی تقریبات ضلعی ہیڈ کواٹر کے شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں ہو گی جس میں فلاور شو، فوڈ اسٹریٹ، کیٹل شو، سپورٹس، میوزیکل نائٹ، آتش بازی کے مظاہرہ سمیت دیگر تفریحی پروگرام شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ تما م محکمے تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول میں فلاورز کے اسٹالز سمیت دیگر تفریحی پروگرام منعقد کرنے والے نجی اداروں سے رابطہ کرتے ہوئے جلد حتمی پلان مرتب کریں تاکہ انتظامات کو دیکھتے ہوئے جشن بہاراں فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔اجلاس میں سابقہ ادوار میں ہونے والے جشن بہاراں انتظامات اور عوامی سہولیات بارے بریفنگ دی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close