fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ،جاوید اقبال ورائچ

javed iqbal mna pti 179 rahim yar khan news

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتیں لوٹ مارکرنے کی بجائے عوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بناتیں توآج ملک مسائل سے دوچارنہ ہوتا‘ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اب ملک ترقی کی سمت گامزن ہے‘ وہ دن دورنہیں جب عوام کوبنیادی حقوق ان کی دہلیزپرمیسرہوں گے۔اپنی رہائشگاہ پرعوامی مسائل سننے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں حقیقی تبدیلی لاکردکھائی اوریہی وجہ ہے کہ قانون کوگھرکی لونڈی سمجھنے والے آج احتساب کے عمل سے گزررہے ہیں ‘ عوام صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کوکام کرنے کاموقع دے انشاء اللہ آنے والے دن بہترہوں گے اورعوام کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں گے‘ حکومت مراحلہ وارتمام مسائل وبحران حل کررہی ہے‘ اس موقع پرانہوں نے عوامی مسائل سنے اورمتعلقہ محکموں کوفوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

javed iqbal mna pti 179 rahim yar khan news

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close