fbpx

چک85پی‘ بستی قائم دین ودیگرعلاقوں میں بجلی منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا

Javed Iqbal Warich MNA Rahim yar khan

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت ملک کی تعمیروترقی کے لیے شب وروزکوشاں ہے‘ عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے‘ بجلی وگیس کی بندش سمیت دیگرمسائل سنجیدگی سے حل کیے جارہے ہیں۔چک نمبر85پی‘ بستی قائم دین ودیگرعلاقوں میں بجلی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پرشرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت بجلی وگیس منصوبوں پرکوئی توجہ نہ دی گئی اوریہی وجہ ہے کہ بجلی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کردی لیکن انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت اپنے دوراقتدارمیں بجلی وگیس کے بحران کوختم کرنے کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے اوربہت جلداس بحران سے نکل آئیں گے‘
انہوں نے کہاکہ عوام صبرسے کام لے تمام مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوں گے‘ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں شاندارنتائج حاصل کریں گے‘
اس موقع پرایکسیئن میپکوعاصم رشید‘ ایس ڈی اوجناح سب ڈویژن جام منور‘ رانامقبول‘ رانامقصوداحمد‘ راناعبدالخالق‘ راناشفیق‘ راناعمیر‘ رانامحسن خان‘ راناولیداحمد‘ رانامنظوراحمد‘ حاجی سعیدگجر‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری لیاقت گل سمیت علاقہ مکینوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔

Javed Iqbal Warich MNA Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »