بجلی اورگیس کے جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے

بجلی اورگیس کے جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے‘ ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ ترقیاتی منصوبوں پرتمام ترتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں تاکہ عوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے نجات مل سکے۔ان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کے پولیٹیکل سیکرٹری کاشف بخاری نے سوئی گیس وواپڈاحکام کے ہمراہ حلقہ کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کرنے کے بعد مکینوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کادورتاریخ کاسنہرادورہوگاعوام صبرسے کام لے انشاء اللہ آنے والے دن عوام کی بہتری کے دن ہوں گے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت مرحلہ وارتمام ترمسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے‘ ترقیاتی کام بروقت مکمل کرانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اس موقع پرعلاقہ مکینوں نے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کی جانب سے ترقیاتی کام شروع کرانے کے اقدام کوسراہا‘ اس موقع پررئیس عبدالمجیدکھوکھرسمیت پارٹی کارکنان بھی موجودتھے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close