fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

حکومت کی کرپشن کیخلاف پالیسیاں واضح ہیں,جاوید اقبال وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کی کرپشن کیخلاف پالیسیاں واضح ہیں‘ احتساب کاعمل صاف اورشفاف اندازسے جاری ہے‘ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے حقوق غصب کرکے ملکی خزانے کوبے دردی سے لوٹا‘ پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کی ترجمانی یقینی بنائے گی۔

نورے والی میں بجلی منصوبے کے افتتاح کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے شب وروزکام کررہی ہیں آنے والے دنوں میں ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوگااورعوام کودہلیزپرانصاف اورسہولتیں میسرآئیں گی‘ انہوں نے کہاکہ بجلی منصوبوں کی اپ گریڈیشن اورتعمیرومرمت کے علاوہ لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوچکی ہے عوام صبرسے کام لیں تمام مسائل مرحلہ وارحل کرائے جائیں گے‘ اس موقع پرعمائدین علاقہ نے بجلی منصوبہ کی فوری تکمیل کروانے پر چوہدری جاویداقبال وڑائچ کاشکریہ اداکیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی قیادت میں صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہے‘ اداروں کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے عملی کام کررہے ہیں‘ ترقیاتی کام میرٹ کی بنیادپرہوں گے۔پبلک سیکرٹریٹ میں ملاقات کے لیے آنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پرجس اعتمادکااظہار کیاانشاء اللہ اس پرپورااتریں گے‘ وزیراعلی پنجاب تمام اضلاع میں برابری کی بنیادپرفنڈزکی تقسیم‘ ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کااجراء کروارہے ہیں تاکہ عوام کی محرومیاں ختم ہوں اورصوبہ پنجاب کوپاکستان کامثالی صوبہ بنائیں‘ اس موقع پرانہوں نے وفدکے مسائل سنے اورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرچوہدری ظہورگجر‘ رانالیاقت علی سمیت دیگررہنماء بھی موجودتھے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close