fbpx

ماضی کی حکومتوں کی لوٹ مار‘ اقرباء پروری سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوئیں,جاوید اقبال وڑائچ

Javed iqbal Warich Rahim yar khan

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں کی لوٹ مار‘ اقرباء پروری اورکرپشن سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوئیں‘ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک اب ترقی کی جانب چل پڑاہے آنے والے دنوں میں حکومتی کارکردگی کے ثمرات سے عوام مستفیدہوں گے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ عاصم غنی اورشاہدجمال کی رہائشگاہ پرکارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنان ہمارااثاثہ ہیں اورانشاء اللہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کے لیے مل جل کراقدامات اٹھائیں گے‘ حلقہ کی محرومیوں کاازالہ کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے ‘ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مضبوطی اورفعالیت کے لیے کارکنان اپناعملی کرداراداکریں اورپارٹی قیادت کاپیغام گھرگھرعام کریں گے ‘ موجودہ دورحکومت حقیقی معنوں میں عوامی دورہے ‘ اس موقع پرراجہ محمدسلیم‘ اقبال حسن چوہدری‘ میاں خرم منیر‘ شمیل مرزا‘ سلمان چوہدری‘ چوہدری اشرف سپرا‘ یدھسٹرچوہان ودیگرپارٹی کارکنان بھی موجودتھے۔

Javed iqbal Warich Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »