چک 229پی میں بجلی منصوبے کاافتتاح کردیا گیا

رحیم یارخان میں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت ملکی معیشت بہتربنانے کے لیے شب وروزخدمات سرانجام دے رہی ہے‘ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھائیں گے‘ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے۔چک 229پی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ بجلی منصوبے کاافتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام سے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدے مرحلہ وارپورے کیے جارہے ہیں‘ عوام کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطے میں ہیں اورتمام مسائل نشاندہی کے ساتھ ہی حل کرانے کے لیے کوشاں ہیں‘ مخالفین کوتبدیلی ہضم نہیں ہورہی کیونکہ اب تھانہ کلچر‘ قبضے‘ لوٹ مار‘ کرپشن اوراقرباء پروری کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی سیاست کاسلسلہ جاری ہے اورانشاء اللہ مخالفین کے تمام تراوچھے ہتھکنڈوں اورسازشوں کے باوجودعوام کی خدمت اورحقوق کی فراہمی کے مشن کوآگے بڑھاتے رہیں گے‘ پی ٹی آئی حلقہ میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی کام کروائے گی تاکہ عوامی مفادعامہ کے ترقیاتی کاموں سے سب مستفیدہوسکیں چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ حلقہ جات سے ممبران اسمبلی کوغائب سمجھنے والے بینائی کھوبیٹھے ہیں‘ ہم عوام کے مسائل سننے اورحل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر اوررابطے میں ہیں‘ اس موقع پرعمران شاکر‘ چوہدری نعیم شفیق‘ چوہدری نویداختر‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عوام ملک میں تبدیلی کے ثمرات سے مستفیدہوں گے‘ پی ٹی آئی اقتدارکی نچلی سطح تک منتقلی کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کی سیاست پریقین رکھتی ہے‘ نوجوانوں کامستقبل بہتربنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔یوتھ رہنماء چوہدری عبدالسلام کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کے بعدشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح عوام نے انہیں عام انتخابات میں کامیاب کرایاانشاء اللہ عوام کی توقعات پرپورااتریں گے‘
وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوحلقہ کی تعمیروترقی اورپسماندگی دورکرنے کے لیے تفصیلی آگاہ کرکے ترقیاتی کاموں کے منصوبے لائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ اس موقع پرحاجی اسجداقبال وڑائچ سمیت یوتھ کارکنان بھی موجودتھے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »