سربھوری میں جاوید وڑائچ کاتقریب سے خطاب

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ نظر یہ ضرورت کے سواکچھ نہیں‘پاکستان کے عوام کر پشن کے خاتمے اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے داخلی اور خارجی محاذ پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔سربھوری میں چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفدنے قومی امنگوں کے عین مطابق امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑا‘وزیرا عظم عمران خان کا دورہ امر یکہ ایڈ نہیں ٹر یڈ کیلئے تھا‘ سربھوری میں خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ حلقہ کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کسراٹھانہ چھوڑیں گے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کام میرٹ پرکروائے جارہے ہیں جبکہ تعلیم وصحت کے شعبوں میں بھی بہتری لائی جارہی ہے تاکہ عوام خوشحال ہواورمسائل سے نجات پائے‘ اس موقع پرمدنی چاچڑ‘ رئیس بشیر‘ شبیرخان بنگش‘ سیداللہ رضاسمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close