اندرون شہر کے بازاروں و دیگر علاقوں میں سیوریج کے مسائل کی شکایات کے انبار ہیں،

رحیم یارخان رحیم یارخان کے اندرون شہر کے بازاروں و دیگر ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل اور تاجروں کے تحفظات پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید، چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابراور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان اعتزاز انجم سے ملاقات کی‘ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے سلسلہ میں اسلام آباد تھا اور مجھے شہر کے تاجروں اور شہریوں کی کالز آتی رہیں کے اندرون شہر کے بازاروں و دیگر علاقوں میں سیوریج کے مسائل کا بہت برا حال ہے جبکہ شکایات پرانتظامی افسران کی توجہ بھی نہ ہونے کے برابرہے‘ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کوپایہ تکمیل تک جلدازجلدپہنچایاجائے اورعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی میں غفلت نہ برتی جائے‘ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل میں انتظامی افسران اپناکلیدی کرداراداکریں تاکہ شہرکومل جل کرخوبصورت بنایاجائے‘ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان اعتزاز انجم کو فوری احکامات جاری کیے کہ پورے شہر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے شہر کے تمام بازاروں و دیگر علاقوں کو سیوریج کے پانی سے کلئیر کروایا جائے اور اس کا مستقل بنیاد پر سدِباب کیا جائے، اس میں کسی بھی طرح کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور سیوریج کے ان مسائل کو پیدا کرنے کے لیے جو عناصر پسِ پردہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں چاہے وہ سرکاری ملازم ہیں یا سول لوگ اُن کا گھیراؤ کیا جائے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ شہر کے بازاروں و دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے‘ انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ رحیم یارخان شہر کی عوام کو ٹریفک کے بے ہنگم رش اور مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »