fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

عمران خان تحریک انصاف ہیں اپوزیشن مائنس ون کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں,جہانگیر خان ترین

رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءجہانگیرترین نے کہاہے کہ عمران خان ہی 2023ء تک وزیر اعظم ہیں.
حکومت کر پشن‘ظلم‘ناانصافی اور معاشی مسائل کو پاکستان سے ”مائنس“ کر دیگی‘
حکومت‘تمام ادارے اور عوام ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو معاشی بحران‘ کرپشن‘لوٹ مار‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے سواکچھ نہیں دیا اسی لیے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات میں مستردکرتے ہوئے تحر یک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا ظہار کیا ہے
اپوزیشن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اورعوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے
تحر یک انصاف عمران خان اور عمران خان تحر یک انصاف ہیں اپوزیشن مائنس ون کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ہم عوامی مینڈ یٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی حکومتی آئینی مدت پوری کر یں گے بدقسمتی سے اپوزیشن کو ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیے وہ آئے روز اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں لیکن ہر بار ناکامی انکا مقدر بنتی ہے اور آئندہ بھی اپوزیشن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی اور نئے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا مشن جاری رہیگا‘ جہانگیرترین نے مزید کہا کہ حکومت کا مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے جسکے لیے حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی حکومت کیساتھ کھڑی ہیں ہم نے عوام سے عام انتخابات میں جتنے بھی وعدے کیے ان سب کو پورا کیا جائیگا اور آج حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہر آنیوالا دن ملک میں ترقی اور خوشحالی لیکر آرہا ہے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے جہانگیرترین سے سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیااوردورہ رحیم یارخان کی دعوت دی‘ اس موقع پرایم این اے مخدوم مبین عالم بھی موجودتھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close