fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

شیخ زیدٹوہسپتال کاقیام ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائیں گے,یاسمین راشد

javeed warich meet dr yasemeen rashid rahim yar khan news

رحیم یارخانـ :صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے ملک کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں اورعوام کے لیے درددل رکھتے ہیں‘ حکومت ترجیحی بنیادوں پرملک کوترقی کی جانب رواں دواں رکھنے کے لیے شب وروزکام اورعوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنارہی ہے‘ صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے‘ ممبران اسمبلی کی مشاورت سے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتربنائیں گے۔لاہورمیں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت شیخ زیدٹوہسپتال کاقیام ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائیں گے اس سلسلہ میں ممبران اسمبلی کرداراداکریں اوراپنے اضلاع میں صحت کے شعبوں میں درپیش عوامی مسائل ومشکلات سے آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کرحل کررہی ہیں دیگرامور جلدحل کریں گی ‘ انتظامی خرابیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ہسپتالوں اورمحکمہ صحت کے حکام نے قبلہ درست نہ کیاتوکارروائی کی جائے گی ‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری محمدشفیق نے ڈاکٹریاسمین راشد کوسیاسی وصحت کے شعبہ کی صورتحال بارے آگاہ کیاجس پرڈاکٹریاسمین راشدنے انہیں یقین دلایاکہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے وہ فوری حل کیے جائیں گے۔

javeed warich meet dr yasemeen rashid rahim yar khan news

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close