پولیسرحیم یارخان

رحیم یارخان : پولیس چوکی میں صحافی کی چھترول ،نوٹس کا مطالبہ

رحیم یار خان : پولیس چوکی کے اندر اکٹھ میں شریک صحافی پر تین درجن افراد نے حملہ کردیا‘ پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔

تحصیل لیاقت پور کے سینئر صحافی احسان الحق شانی ایک اکٹھ کے سلسلہ میں پولیس چوکی خان بیلا کے اندر موجود تھے کہ 35 سے 40 افراد نے مشتعل ہوکر پولیس کی موجودگی میں انہیں زدو کوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس دوران پولیس اہلکار مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنے رہے۔ تحصیل لیاقت پور کے صحافیوں نے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یار خان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button