fbpx

ججز کے وفد کا ڈی پی او افس کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمیل احمد چوہدری کا ججز کے وفد کے ہمراہ کا ڈی پی او افس کا دورہ ڈی پی او عمر سلامت نے محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔  وفد نے پولیس خدمت مرکز، موبائل پولیس خدمت مرکز، آئی ٹی روم اور کرائم سین یونٹس کا دورہ کیا اور ان کے کام اور کارکردگی سے آگاہی حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمیل احمد چوہدری ایڈیشنل سیشن ججز شہباز احمد کھگہ، ذاہد حسین بختیار، سینیئر سول جج شیخ فیاض حسین، سینئر جج شاہد نعیم و دیگر کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچے جہاں پر ڈی پی او عمر سلامت، ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جاوید اختر جتوئی، ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا، ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ و دیگر نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ججز صاحبان کے وفد نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز، موبائل پولیس خدمت مرکز، آئی ٹی روم اور کرائم سین یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت نے وفد کو ان یونٹس کے کام اور کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کے زریعے عوام کو بہتر سے بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے، گزرے وقتوں میں جو کام کئی کئی دنوں میں مکمل ہوتے تھے اور عوام کو چکر لگانے پڑتے تھے اب وہ دور بدل چکا ہے اب عوام کاموں کے لیے منٹ اور گھنٹے مقرر کر دئیے گئے ہیں انہوں نے وفد کو بتایا کی حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کپٹن (ر) عارف نواز کی کوششوں اور دلچسپی سے پولیس خدمت مرکز میں ایک ہی چھت تلے عوام کو چودہ سہولیات میسر ہیں،
پولیس موبائل خدمت مرکز ضلع بھر میں عوام کو سہولت فراہم کر رہا ہے، پولیس خدمت کاؤنٹرز ہسپتال میں ڈاکٹری ملاحظہ کے لیے قائم ہیں اور روائتی طریقہ کامتروک ہو چکا ہے، آئی ٹی کے زریعے محکمانہ ریکارڈ مین ٹین کرنے کے ساتھ دیگر کاموں میں غیر ضروری تاخیر کے خاتمے کا باعث بنا ہے، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محکمہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کے مفاد اور سہولت میں کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ 

             

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »