fbpx

عام آدمی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پریشانی کاشکار ہے

رحیم یارخان:جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء علامہ عبدالرؤف ربانی نے کہاہے کہ حکومت ملک کے حالات بہتربنانے کے ساتھ مہنگائی پرقابوپائے‘ عام آدمی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پریشانی کاشکار ہے‘ امن وامان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے‘


تمام مکاتب فکرکومل جل کرامن کے قیام کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔قائم مقام ضلعی شیعہ علماء کونسل عامرسجادسومروسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان میں المناک ٹرین حادثہ‘ لنڈابازارمیں آگ لگنے سمیت دیگرواقعات کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع اورلوگوں کے سامان کے نقصان کاازالہ ہوسکے اورواقعہ میں ملوث عناصراپنے انجام کوپہنچیں انہوں نے کہاکہ ضلع کے امن وامان کے قیام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔قبل ازیں علامہ عبدالرؤف ربانی اورعامرسجادسومرونے ضلع کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close