fbpx

جمعیت علماء پاکستان نے یکم ستمبر تا 10ستمبر تک ملک بھر میں عشرہ ختم نبوتؐ منانے کا اعلان کردیا

رحیم یارخان: جمعیت علماء پاکستان نے یکم ستمبر تا 10ستمبر تک ملک بھر میں عشرہ ختم نبوتؐ منانے کا اعلان کردیا‘ ملک کے چاروں صوبوں پر تحصیل وضلع میں تحفظ ناموس رسالتؐ‘ تحفظ ختم نبوتؐ‘ شان رسالتؐ کے عنوان سے کانفرنسیں‘ سیمینار منعقد ہوں گے۔

7ستمبر وہ عظیم دن ہے جب علامہ امام شاہ احمدنورانی کی کاوشوں سے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دورے حکومت میں منکرین ختم نبوت اسلام دشمن گروہ قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوایا گیا‘ علامہ نورانی کے شیدائی شمع رسالتؐ کے پروانے قادیانی ٹولے کا محاسبہ جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی ناظم اطلاعات محمودحسن چوہان نے اپنے دفتر میں جے یوپی کے راؤریاض ناصر‘ راؤ جان محمدوارثی‘ راؤ فقیر حسین چشتی‘ شاہنواز تبسم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر جے یوپی پیراعجاز ہاشمی‘ مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ شاہ اویس نورانی کے اعلان کے مطابق عشرہ ختم نبوتؐ جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

مرکزی قائدین کے احکامات پر ملک بھر کی طرح پنجاب کے صدر علامہ نوراحمدسیال‘ صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاویداختر نورانی کی قیادت میں پنجاب کے ہرضلع اور تحصیل میں ختم نبوتؐ کے عنوان سے کانفرنسیں ہوں گی۔

صوفی محمودحسن نے کہا کہ ملک بھرمیں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی اسلام دشمن سرگرمیاں شمع رسالتؐ کے پروانوں کیلئے کھلا چیلنج ہیں۔

قادیانیوں ان سرگرمیوں کو روکنا اور ان کا محاسبہ کرنا وقت کا تقاضا ہے جس کیلئے جے یوپی میدان عمل میں مصروف ہے‘ ناموس رسالتؐ کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔

 جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ نوراحمدسیال‘ ڈویژنل صدر چوہدری محمد ریاض نوری‘ قائم مقام ضلعی صدر محمداختر خان نورانی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں عاشورہ کے ایام کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات اور امن وامان قائم رکھنے پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او منتظر مہدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں پرامن فضاء کو برقرار رکھنے اور عاشورہ کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات قابل تحسین تھے۔

جمعیت علماء پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ضلع رحیم یارخان میں قیام امن‘ بھائی چارے‘ یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھااور آئندہ بھی امن وامان کے قیام کیلئے جے یوپی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہوگی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عاشورہ کی طرح ماہ ربیع الاول میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے جلسے اور جلوسوں کیلئے بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »