جمیعت علمااسلام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی
رحیم یارخان : جمیعت علمااسلام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،ہر حلقے میں امیدوار کھڑے کیئے جائیں گے،آئندہ ملک کا سیاسی نقشہ جمیعت علماء اسلام کے بغیر مکمل نہیں ہو گا،
نومبر میں قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن ضلع رحیم یار خان کا دورہ کریں گے،ضلع بھر میں ختم نبوت کانفرنسیں ہوں گی اور جمعیت کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے،
14 اگست کو یوم آزادی منایا جائے گا، اور 7ستمبرکو ختم نبوت ریلی نکالی جائے گی، ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی،علامہ عبد الرؤف ربانی،مفتی عبدالحمید ڈاہر،سعید احمد طالب لغاری،طاہر سلغاری، سینئر نائب امیر طیب سعید لغاری،حافظ عثمان لدھیانوی،علامہ شبیر حسینی، مولانا کلیم اللہ،مولانا عمر فاروق نقشبندی،قاری عنایت اللہ طاہر،میاں طاہر ودیگر علماء کرام نے جمعیت علماء اسلام تحصیل رحیم یار خا ن کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اجلاس کی صدارت سینئر نائب امیر طیب سیعد لغاری نے کی، اجلاس میں بلدیاتی وجنرل الیکشن اورختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کے لیئے مشاورت کی گئی،
انہوں نے کہا کہ جمیعت علمااسلام واحد سیاسی جماعت ھے جو موجودہ بحرانوں سے ملک کو باھر نکال سکتی ھے جمیعت علمااسلام ھردور میں مظلوم کی آواز بنی اور عوام کی ترجمانی کرتی رھی ھے،
موجودہ حکومت نے غریب کی دووقت کی روٹی مشکل کردی، آئندہ الیکشن میں عوام کےپاس جےیوآئی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں مولانا فضل الرحمان اسوقت پاکستان میں واحدلیڈر ھیں جووزیراعظم کےھوتے ھوۓ پاکستان کی نمائندگی کررھے ھیں،
جسکی وجہ چین کی موجودہ حکومت نے سرکاری تقریب میں عمران خان کی جگہ مولانا فضل الرحمان کوترجیح دی،
اجلاس میں تحصیل عمومی کے اراکین نے بھر پور شرکت کی،اختتامی دعا مولانا مفتی عبد الحمید ڈاہر نے کرائی