جمعیت علمائے اسلام قاری محمد حامد فاروقی کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا

رحیم یارخان:جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ ناصر علیم بھٹی،مولانا عبد الحمید ڈاہر، حافظ عثمان لدھیانوی،عمارالحسن لدھیانوی،مولانا انیس الرحمن لدھیانوی،طیب سعید لغاری،سرور لنگراہ طاہرسعیدلغاری،جام شبیراحمد، ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور ومنشور کی خلاف ورزی پر جمعیت علمائے اسلام ضلع رحیم یار خان کی،
مجلس عمومی نے کثرت رائے سے فیصلے کئے اور دستورعمل کو پوراکیاگیا کوئی بھی امیر یاجنرل سیکرٹری ھو ضلعی عمومی کوجوابدہ ہوتاہے،جے یو آئی کوجلد فعال کیاجائیگااور یونٹ سازی کی جائے گی دوتہائی اکثریت سے پہلی باڈیاں ختم ہو چکی ہیں،

مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی وفات کے بعد،ہم دستور کے مطابق کام کریں گے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے نومنتخب جنرل سیکرٹری حافظ ناصر علیم بھٹی نے مولانا عبد الحمید ڈاہر، مولانا انیس الرحمن لدھیانوی، حافظ عثمان لدھیانوی، سردارغلام سرور لنگراہ،طیب سعید لغاری، جام شبیر احمد طاہر،طاہر سعید لغاری دیگر کے ہمراہ جامع مسجد ریلوے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،

اس موقع۔ پر نئی باڈی کا اعلان کیا گیا جو یہ ہے مولانا عبدالحمید ڈاھر امیر حافظ ناصر علیم بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف کو سرپرست اعلی مولانا عمار الحسن لدھیانوی کو سرپرست مولانا اسماعیل فاروقی کو سینئر نائب امیر سردار غلام سرور لنگراہ کو نائب امیر دوم مولانا نجم الحق فاروقی کو نائب امیر سوم۔ مولانا انیس الرحمن لدھیانوی کو نائب امیرچہارم مقرر کیا گیا

جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول طیب سعید لغاری ڈپٹی جنرل سیکریٹری دوم حافظ عثمان لدھیانوی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سوم مولانا قاسم دھما ظاہرپیر ڈپٹی جنرل سیکریٹری چہارم قاری عبد الرحمٰن ترنڈہ محمد پناہ۔لیاقت پور کو بنایا گیا

پاکستان کے نامور مفتی اسلامک سکالر مفتی محمد ابراھیم صادق آباد کے فرزند قاری محمد حامد فاروقی کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات۔ترجمان مقرر کیا گیا

سلیم سومرو کو فنانس سیکرٹری قاری حسین احمد مدنی صادق آباد کو معاون فنانس سیکرٹری قاری سعداللہ ھاشم کو سالار سمیع اللہ شاہ کو نائب سالار اول۔عثمان غنی گوپانگ کو نائب سالار مقرر کیا گیا۔

جے یوآئی ضلع رحیم یار خان بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ضلع میں ہر یوسی سے جے یوآئی اپنے امیدوار کھڑے کریگی۔

یوسی امیدواروں کی لسٹیں جلد فائنل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ترجمان نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔

مسلمان ہر بات برداشت کر سکتا ہے لیکن نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button